پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

نیب کے الزامات کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بیان سامنے آگیا

پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ اومنی گروپ کی جائیدادوں کے معاملے اور معاہدے سے میراکوئی تعلق نہیں، اومنی گروپ نے پرائیویٹ ٹرانزیکشن کی جس سے میراکوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ادارہ مجھ سے متعلق غلط بیانی کرنے سے باز رہے، نیب ایسے ہتھکنڈوں سے میری ساکھ متاثر نہیں کر سکتا۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھاکہ نیب کا کردار سب کے سامنے آ چکا ہے، اعجاز ہارون میرا دوست تھا اور رہے گا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون کے کیس سے متعلق بھی تفصیلات پیش کی ہیں۔ 

نیب کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اعجاز ہارون نے اوورسیز سوسائٹی کے 12 پلاٹوں کی مختلف ٹھیکیداروں کے نام غیر قانونی الاٹمنٹ کی اور پرانی تاریخوں میں اوپن ٹرانسفر لیٹر سے ملکیت کا انتظام کیا جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور اعجاز ہارون نے اومنی گروپ کے عبد الغنی مجید کے ساتھ جائیداد کا معاہدہ کیا۔

ترجمان نے دعویٰ کیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے 144 ملین روپے وصول کیے جن میں اعجاز ہارون اور سلیم مانڈوی والا کا اس عمل میں حصہ بالترتیب 80 ملین اور 64.5 ملین روپے تھا۔

مزید خبریں :