18 جنوری ، 2021
سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس میں اعتراف جرم کرچکی ، اس کے باوجود فیصلے میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعدمیڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن کے سامنے بھر پور احتجاج کیا جائےگا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، جس کا مرکزی ملزم عمران خان نیازی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے اعتراف جرم کے باوجود فیصلے میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہو رہے ہیں۔
پی ڈی ایم کے احتجاج میں بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی رہنما کو احتجاج میں شرکت کا پابند نہیں کیا گیا ہے۔