Time 19 جنوری ، 2021
دلچسپ و عجیب

خاتون کے مثانے سے 400 گرام کا پتھر نکل آیا

فوٹو: بشکریہ  آڈیٹی سینٹرل

ہم سب نے گردے اور مثانے میں پتھری ہونے کے بارے میں تو سنا ہو گا لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتائیں گے جن کے مثانے سے 400 گرام وزنی پتھر نکل آیا۔

ویتنامی خبر رساں ادارے کے مطابق 34 سالہ خاتون کو پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث مقامی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں خاتون کا سی ٹی اسکین کیا گیا تو ڈاکٹرز حیران رہ گئے کہ ان کے مثانے میں کوئی بڑا اور ٹھوس مادہ موجود ہے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل

بعدازاں ڈاکٹرز نے فوری طور پر خاتون کی سرجری کی اور ان کے مثانے سے 10 سینٹی میٹر بڑے اور 400 گرام وزنی پتھر کو نکالا۔

2014 کی ترکش جنرل آف یورولوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق 100 گرام سے زائد وزنی پتھر نکلنے کے بہت ہی کم کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2015 میں چین میں ایک 54 سالہ آدمی مثانے سے ایک ہزار 48 گرام وزنی پتھر نکل آیا تھا۔ 

مزید خبریں :