08 جنوری ، 2021
ہر کمپنی ملازمین کے لیے اپنے اپنے حساب سے قوانین بناتے ہیں اور اس پر عمل کرنا تمام تر ملازمین کا فرض ہوتا ہے اور یہ ان کی نوکری کے ہی زمرے میں آتا ہے۔
اب حال ہی میں ایک چینی کمپنی نے ملازمین کے لیے انوکھا ہی قانون بنایا ہے جس کے تحت ملازم آفس میں صرف ایک بار ہی باتھ روم کا استعمال کر سکتا ہے اور دوسری بار باتھ روم جانے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جا رہا ہے۔
چینی کمپنی اے این پی یو الیکٹرک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنے ملازمین کے لیے ایک پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ کام کے دوران صرف ایک بار ہی باتھ روم جائیں گے اور دوسری بار باتھ روم جانے پر انہیں 20 یوآن یعنی انہیں 3 ڈالرز جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیا جانے والا نوٹس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے اور اس پر صارفین کی جانب سے برہمی کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔
اس قانون کے تحت چینی کمپنی کے اب تک 7 ملازمین پر جرمانہ عائد جا چکا ہے۔
کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ قانون اس لیے لاگو کیا ہے کیونکہ ملازمین بہت سست روی کا شکار ہو رہے ہیں اور وہ باتھ روم تمباکو نوشی کرنے اور کام سے بچنے کے لیے جاتے ہیں، ہم بے یارو مدد گار ہیں کیونکہ ملازمین کام میں بہت سست ہیں۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا ملازمین کو نوکری سے نکالنے سے بہتر اس قانون کو لاگو کرنا تھا کیونکہ دوسرا ملازم دھونڈنا ہمارے لیے زیادہ مشکل ہے۔