دنیا
Time 27 جنوری ، 2021

بھارت کے یوم جمہوریہ پر سری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

بھارت کے یوم جمہوریہ پرسری نگر میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا۔

مقبوضہ وادی میں کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اور بھارتی فورسز کی اضافی نفری کی موجودگی میں سری نگر کی جامع مسجد کے دروازے پر پاکستانی پرچم لہرایا۔

گزشتہ روز دلی میں بھی احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں نے لال قلعے پر اپنا مذہبی پرچم لہرایا تھا جبکہ چند روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔


مزید خبریں :