Geo News
Geo News

Time 01 فروری ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل پر ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کی آزمائش

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل پر صارفین کی آسانی کے لیے 'ہش ٹیگ' کے ذریعے زیادہ سے زیادہ مواد سرچ کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع ہو گئی ہے۔

9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق سرچ انجن پر اب ہیش ٹیگ کے ذریعے سرچنگ کے فیچر کو شامل کرنے کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین گوگل پر زیادہ سے زیادہ مواد تلاش کر سکیں گے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے آپ کو سرچ کی جانے والی چیزوں  سے متعلق ہیش ٹیگ کا استعمال کرنا ہو گا جس کے بعد گوگل اس ہیش ٹیگ سے متعلق تمام تر مواد کی فراہمی یقینی بنائے گا۔

رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے اس فیچر کو تمام تر صارفین کے لیے پیش کرنی کی کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔