Time 02 فروری ، 2021
پاکستان

مزید 29 ہزار 961 غیرمستحق افراد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا گیا

وفاقی حکومت نے مزید 29 ہزار 961 غیر مستحق افراد کو بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی فہرست سے نکال دیا۔  

دستاویز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید مزید 29ہزار 961 نام بلاک کردیےگئے ہیں، ان میں پینشنرز ،سرکاری ملازمین، سرکاری ملازمین کی بیگمات، نیم خودمختار ، خود مختاراداروں کے ملازمین اور دیگرمال دار افراد شامل ہیں۔

دستاویز  سے ظاہر ہوتا ہےکہ گریڈ 1 سے 20کے ریٹائرڈ ملازمین بینظیر انکم سپورٹ کے پیسے لے رہے تھے۔

محکمہ اوقاف ،ماحولیاتی تبدیلی ،وزرات خزانہ ،اسٹیبلشمنٹ کے خود مختار اداروں کے ملازمین بھی غیر قانونی طور پر مستفید ہونے والوں میں شامل تھے۔

مزید خبریں :