06 فروری ، 2021
لاہور میں تین روزہ برائیڈل کچیور ویک (بی سی ڈبلیو) 2021 ویک کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں پاکستان بھر کے متعدد ڈیزائنرز کی جانب سے عروسی لباس کی نمائش کی جارہی ہے۔
تین روزہ برائیڈل کچیور ویک کا آج آخری روز ہے جب کہ گزشتہ روز اداکارہ یمنیٰ اور اداکار عمران اشرف سمیت ماورا حسین اور امیر گیلانی نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
ماورا حسین اور امیر گیلانی نے فیشن ڈیزائنر تبیا کی برائیڈل کلیکشن 'خاص محل' کا عروسی جوڑا زیب تن کر رکھا تھا۔
لال رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں اداکارہ ماورا حسین اور ان کے ساتھ امیر گیلانی کی ریمپ واک کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
صارفین کی جانب سے دونوں کی ریمپ واک کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔