06 فروری ، 2021
شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر رکھا ہے اور اب شادیوں میں بھی ارطغرل غازی تھیم پر رقص کیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ سال وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کو اردو میں ڈب کر کے پی ٹی وی پر نشر کیا گیا۔
اس ڈرامے نے پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور بچے ہوں یا بڑے سب ارطغرل کے مداح بن گئے ہیں۔
اب حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب میں ارطغرل غازی تھیم پر رقص کیا جا رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کے گروپ نے ارطغرل غازی ڈرامے کے کرداروں کی طرح قبائلی لباس پہنا ہوا ہے اور ان کے ہاتھوں میں تلوار یں بھی ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِ عمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔
متعدد صارفین کی جانب اس رقص کی تعریف کی جا رہی ہے جبکہ چند صارفین اس کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔