06 فروری ، 2021
اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اب سوشل میڈیا کو سماجی مسائل اور لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
عوام کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے آمنہ الیاس منفرد انداز میں مختصر ویڈیوز بناتی ہیں جس میں کوئی خاص پیغام چھپا ہوا ہوتا ہے۔
گزشتہ دنوں آمنہ الیاس نے بھرم کلچر اور گورے رنگ جیسے خرافات سے متعلق مختصر ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو پیغام دیا تھا۔
اب حال ہی میں آمنہ الیاس نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اللہ کی راہ میں خیرات دے کر دکھاوا کرنے والوں کو خصوصی پیغام دیا ہے۔
آمنہ الیاس کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کسی بھکاری کو 5000 کا نوٹ دیتے ہوئے تصویر بنوا رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں آمنہ الیاس نے کہا کہ 'کہتے ہیں کہ خیرات خاموشی سے کریں، یا پھر آپ ہی خود خیرات ہیں’۔
یاد رکھیں آپ یہ کسی اور کی پریشانی یا دقت کو کم کرنے کے لیے کرتے ہیں نا کہ اپنی، اگلی مرتبہ جب آپ صدقہ دیں تو کمرے کو ساتھ نہ رکھیں۔
اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے مزید کہا کہ صدقہ ایسے دو کہ دائیں ہاتھ سے کرو تو بائیں ہاتھ کو پتہ بھی نہ چلے۔