پاکستان
Time 07 فروری ، 2021

بھارت سے پاکستانی دریاؤں میں پانی آیا تو ذخیرہ کرلیں گے، انڈس واٹرکمیشن

انڈس واٹر کمیشن پاکستان کے حکام کا کہنا ہےکہ بھارت میں گلیشیئر ٹوٹنے سے آنے والی طغیانی سے ہمارے دریاؤں میں پانی نہیں آئے گا۔

انڈس واٹرکمیشن حکام کا کہنا ہےکہ بھارت کی طرف سے اوڑی ون اور ٹو سے پانی آیا تو پاکستان تیار ہے ،ہمارے پاس وافر پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔

حکام کا کہنا ہےکہ بھارت نے بغیر اطلاع پانی چھوڑا توسندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی ہوگی، بھارت پانی چھوڑنے سے پہلے پیشگی اطلاع دینے کا پابند ہے۔

 انڈس واٹرکمیشن حکام کے مطابق بھارت گلیشیئر کا پانی اپنے ڈیموں میں ذخیرہ کرےگا، یہ بارشوں کا موسم نہیں ہے لہٰذا بھارت پانی نہیں چھوڑےگا،بھارت نے پانی چھوڑا تو ذخیرہ کرلیں گے۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیئر ٹوٹنے کے سبب دریا دھولی گنگا میں شدید طغیانی ہے اور اطراف کے علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے جب کہ 150 افراد کی ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

سیلابی پانی میںدرجنوں مکانات بہہ گئے ہیں اور رشی گنگا پاور پراجیکٹ کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

مزید خبریں :