دنیا
Time 08 فروری ، 2021

ایک بِٹ کوائن کتنے لاکھ پاکستانی روپے کا ہوگیا؟

ٹیسلا کے اس اعلان کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ دیکھا گیا،فوٹو: فائل 

دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی ٹیسلا  نے اعلان کیا ہےکہ اس نے جنوری میں ڈیڑھ ارب ڈالر کی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن خریدی ہے۔

ٹیسلا کا کہنا ہےکہ وہ کاغذ کی کرنسی کے استعمال میں کمی کی کوشش کررہی ہے اور مستقبل میں وہ بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر قبول کرسکتی ہے۔

ٹیسلا کے اس اعلان کے ساتھ ہی بٹ کوائن کی قیمت میں17فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث اس کی قیمت 44 ہزار 220 ڈالر تک پہنچ گئی  یعنی ایک بٹ کوائن کی قیمت پاکستانی روپے میں 68 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ہی ٹیسلا کے بانی اور سی ای او ایلن مسک نے اپنی ٹوئٹر پروفائل میں  بٹ کوائن کے ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا تھا  تو تب بھی ڈیجیٹل کرنسی کی قدر میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

چند روز قبل ایک انٹرویو میں ایلن مسک نے امید ظاہر کی تھی کہ دنیا بھر میں جلد ہی  بٹ کوائن کو کرنسی کے طور پر تسلیم کرلیا جائے گا اور  سرمایہ کار تجارتی معاملات کے لیے کرپٹوکرنسی کو قبول کرلیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :