Geo News
Geo News

Time 09 فروری ، 2021
پاکستان

علی سد پارہ سمیت 3 کوہ پیماؤں کی تلاش خراب موسم کے باعث شروع نہ ہوسکی

دنیا کی دوسری بلند چوٹی کے ٹو پر علی سد پارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی تلاش کا آپریشن خراب موسم کے باعث شروع نہ کیا جاسکا۔

موسم سرما کے دوران کے ٹو سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران علی سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما5 فروری کو لاپتا ہوگئے تھے۔

ان کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے  آپریشن کیا گیا تاہم ان کا سراغ نہیں مل سکا تھا تاہم ان کی تلاش کیلئےخصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ کیا تھا۔

سرویلنس طیارے کے ذریعے آپریشن خراب موسم کے باعث شروع نہ کیا جاسکا جبکہ  سرچ آپریشن شروع کرنے کیلئے موسم صاف ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔

سرولینس طیارے میں جدید اور طاقت ور کیمرے لگے ہیں، آپریشن سے مفید اورحتمی معلومات مل سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے گزشتہ دنوں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کے بچنے کے چانسز انتہائی کم ہیں۔