11 فروری ، 2021
پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ انہیں بھی سینیٹ انتخابات میں پیسوں کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے ٹھکرا دی۔
پشاور میں خانہ فرہنگ ایران میں منعقدہ تقریب کے موقع پر شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات ہونے چاہئیں اور آئندہ کے لیے سینیٹ انتحابات میں کرپشن کا باب بند کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کے انتخابات کا یہ مطلب نہیں کہ صرف پیسے والے لوگ منتخب ہوں، سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی اچھے لوگوں کو سامنے لائی گی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ انہیں بھی سینیٹ کے انتخابات میں پیسوں کی پیشکش کی گئی تھی ، سینیٹ انتخابات کے ویڈیو اسکینڈل کی انکوائری ہونی چاہیئے جنہوں نے پیسے دیے ان کے خلاف بھی انکوائری ہو۔
انہوں نے اپنے خلاف نیب کی انکوائری کو خوش آمدید کہا۔