پاکستان

صدارتی ریفرنس پر سماعت: 'سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو ریفرنس کیوں داخل کیا؟'

سپریم کورٹ نے  اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران الیکشن کمیشن سے سینیٹ الیکشن کے شیڈول کی نقل طلب کرلی۔

سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن  اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سینیٹ انتخابات کاشیڈول جاری کردیاگیا ہے، سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ تین مارچ کو ہوگی۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن شیڈول کی نقل متفرق درخواست کے ذریعے جمع کرائے ۔

دوران سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی نے  اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ جب سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے تو صدارتی ریفرنس کیوں داخل کیا گیا؟ جب دو مختلف فیصلے ہوں گے توکیا صدارتی ریفرنس داخل کردیاجائےگا؟ آپ اعلیٰ عدلیہ سےکس قسم کی نظیر قائم کرانا چاہتے ہیں؟

 اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ اپنے ناتواں کندھوں پر اتنا بوجھ نہیں لے سکتے، تین رکنی بینچ کا فیصلہ آنے سے ہمت ہوئی۔

مسلم لیگ ن نے بھی تحریری مؤقف سپریم کورٹ میں جمع کراتے ہوئے ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔

سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سےکرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :