14 فروری ، 2021
پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انسدادکورونا ویکسین جلد فراہم کی جائے گی۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کو آسٹرازنیکاکی17 ملین یعنی ایک کروڑ 70 لاکھ ڈوز جلد فراہم کی جائیں گی اور ویکسین کی 17 ملین ڈوز اپریل سےقبل دی جائیں گی۔
برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ پاکستان کو جون سے قبل 10 ملین ویکسینز مزید فراہم کی جائیں گی اور یوں ویکسین سے 80 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے محفوظ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چین نے پاکستان کو کورونا ویکسین کے 5 لاکھ ڈوزز جذبہ خیر سگالی کے تحت دی ہیں۔