میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اصلی ہیں: ایمن خان

فوٹو: فائل

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان اداکارہ ایمن خان کا کہنا ہے کہ ان کے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اصلی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ ایمن خان اپنے شوہر کے ہمراہ اداکار احسن خان کے شو میں جلوگر ہوئیں جس دوران انہوں نے اپنے انسٹاگرام فالوورزخریدنے کے حوالے سے جھوٹے دعوؤں کی تردید کی۔

ایمن خان نے کہا کہ 'میرے انسٹاگرام فالوورز 100 فیصد اصلی ہیں، پتا نہیں کیوں لوگ اس پر سوالات اٹھاتے ہیں'۔

ایمن نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے انسٹاگرام پر اس وقت اکاؤنٹ بنایا تھا جب ایپ پر بہت کم لوگوں کے اکاؤنٹ ہوا کرتے تھے اور میرے فالوورز آہستہ آہستہ بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیے جانے والے کونٹینٹ (مواد) کی منصوبہ بندی نہیں کی، ایسا بھی وقت ہوتا ہے جب میرے پاس انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے لیے تصویریں ہی نہیں ہوتیں اس لیے میں انسٹاگرام پر تب ہی پوسٹ کرتی ہوں جب میرے پاس کچھ ہوتا ہے اور یہی میرے لیے کارآمد ثابت ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر اداکارہ عائزہ خان آتی ہیں جن کے انسٹاگرام پر 81 لاکھ فالوورز ہیں۔ 

مزید خبریں :