دنیا
Time 17 فروری ، 2021

امن معاہدے پر مکمل عمل چاہتے ہیں، ملابرادر کا امریکی عوام کے نام کھلا خط

افغان طالبان  نے امریکا سے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔

افغان طالبان کے سیاسی کمیشن کے سربراہ ملا برادر نے امریکی عوام کے نام کھلا خط تحریر کیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دوحا میں ہوئی امریکاطالبان ڈیل کو ایک سال مکمل ہوگیاہے ۔

ان کا کہنا تھاکہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی تلاش امن معاہدے پرعمل کرنےکیلئے پرعزم ہیں، قطرمیں سیاسی دفترکھول کر افغان سیاسی حل کی جانب پہلا قدم اٹھایا۔

ملا برادر کاک ہنا تھاکہ افغان عوام اسلامی حکومت اور امن و سلامتی کو انٹرا افغان مذاکرات کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

طالبان کا کہناہے کہ امریکاامن ڈیل پرمکمل عمل درآمد کرے اور افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا یقینی بنائے۔

خیال رہے کہ امریکا  کی نئی انتظامیہ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور طالبان کے درمیان ہونے والے افغان امن معاہدے کا جائزہ لینے کا کہا ہے۔

مزید خبریں :