17 فروری ، 2021
اپنی 4 سیکنڈ کی ویڈيو سے انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی 'پارٹی گرل' دنانیرمبین کا کہنا ہےکہ انہیں پارٹی کہنا آتا ہے لیکن ویڈیو میں 'پارری' کہنےکا انداز لوگوں کو پسند آگیا۔
جیو نیوز کے پروگرام 'جیو پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے دنانیرمبین کا کہنا تھا کہ مجے پارٹی کہنا آتا ہے۔
اپنے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے دنانیر نے بتایا کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جیو پاکستان میں دنانیر نے گانا بھی گا کر سنایا۔
دوسری جانب دنانیرمبین کی وائرل ویڈیو کی ٹیگ لائن پر ویڈیوز بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ان کی ویڈیو پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی مقبول ہوچکی ہے اور بھارت میں تو پولیس اور مقبول برانڈز سے لے کر اسٹیٹ بینک بھی 'پارٹی ہورہی ہے' کو اپنی پوسٹس میں استعمال کرچکے ہیں۔