پاکستان
Time 20 فروری ، 2021

ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ سے زائد خوراکیں فراہم کردی ہیں، این سی او سی

خیبرپختونخوا کوکورونا ویکسین کی 44 ہزار خوراکیں دی گئی ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر،فوٹو: فائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)  کا کہنا ہےکہ ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ 4 ہزار 500 خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کوکورونا ویکسین کی ایک لاکھ 88 ہزار خوراکیں فراہم کردی گئی ہیں اور سندھ کو کورونا ویکسین کی دو لاکھ 4 ہزار خوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا کوکورونا ویکسین کی 44 ہزار خوراکیں دی گئی ہیں اور بلوچستان کو کورونا ویکسین کی 21 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

این سی او سی کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو کورونا ویکسین کی 23 ہزار 500،آزاد کشمیرکو 16 ہزار اور گلگت بلتستان کوکورونا ویکسین کی 8 ہزارخوراکیں فراہم کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :