پاکستان
Time 22 فروری ، 2021

حلیم عادل قومی ادارہ برائے امراض قلب سے جناح اسپتال منتقل

مجھے داعش کے دہشت گرد سعد عزیز کے وارڈ میں رکھا گیا، حلیم عادل شیخ— فوٹو:سوشل میڈیا

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو قومی ادارہ برائے امراض قلب (این آئی سی وی ڈی) سے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

حلیم عادل کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھاکہ جیل میں کیا صرف ایک کمرہ ہے؟  اس کیمرے کی ویڈیو دکھائی جائیں جہاں مجھے 18سیکنڈ تک مارتے رہے۔

ان کا کہنا تھاکہ گینگ وار کے 50 لوگ پیپلزپارٹی نے مجھے مروانے کیلئے رکھے تھے لیکن احسان مہر نامی پولیس والے نے میری جان بچائی تھی۔

حلیم عادل کا کہنا تھاکہ میں نے جیل انتظامیہ کو کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے، مجھے داعش کے دہشت گرد سعد عزیز کے وارڈ میں رکھا گیا جبکہ نہ ہی مجھے کوئی سیکنڈ کلاس کی سہولیات دی گئیں۔

خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز جیل سے دل میں تکلیف کے باعث قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :