پاکستان
Time 23 فروری ، 2021

وفاق المساجد و المدارس بچوں پر عدم تشدد کے بل كا خير مقدم کرتی ہے، طاہر اشرفی

بچوں پر تشدد کی ممانعت کا بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے والی مہناز عزيز نے کہا ہے کہ بل سیاسی جماعتوں کے تعاون سے پاس ہوا ، فی الحال اسلام آباد کے لیے ہے لیکن جتنی پذیرائی مل رہی ہے لگتا ہے اسے صوبے بھی ہاتھوں ہاتھ لیں گے۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت نے بل کو سپورٹ کیا کیوں کہ یہ ضروری تھا، بل پاس ہونے کے بعد رولز بناکر اسے نافذ کرنا بھی لازمی ہے۔

سماجی رہنما شہزاد رائے نے کہا ہے کہ حکومت نے بہت کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن دونوں کی کاوشوں سے جسمانی سزا سے بچوں کے تحفظ کا بل منظور ہوا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی رویہ ہے کہ بچے بات نہیں مان رہے تو ان کے ساتھ سختی سے پیش آنا ہے، اس حوالے سے اساتذہ اور والدین کی تربیت کی ضرورت ہے، زندگی ٹرسٹ ایسے تربیتی پروگرامز میں پہل کرے گی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے پاكستان علماء كونسل اور وفاق المساجد و المدارس بچوں پر عدم تشدد کے بل كا خير مقدم کرتی ہے، بچوں کی اصلاح اور تعلیمی معيار كو بہتر كرنے كے لیے تشدد كا خاتمہ ضروری ہے۔

مزید خبریں :