Time 24 فروری ، 2021
پاکستان

جس علاقے میں کتے نے کاٹا وہاں کا MPA معطل ہوگا: سندھ ہائیکورٹ بینچ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کہا ہے کہ جہاں کتےکےکاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سخت ریمارکس دیے۔

دورانِ سماعت جسٹس آفتاب احمد نے ریمارکس دیے کہ کتےکےکاٹنے کا واقعہ جہاں ہوا اس علاقے کا ایم پی اے معطل ہوگا۔

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ کتےکےکاٹنےکے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں، معزز جج نے کہا کہ ہمیں پتا ہے یہ افسران فنڈ سےکسےکمیشن دیتے ہیں، ‎ ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہےگا، ‎ عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی کا فرض ہے۔

عدالت نے کہا کہ کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا، واقعہ پیش آنے پر متعلقہ افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔

 سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم اطمینان اظہار کیا اور سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :