Time 24 فروری ، 2021
پاکستان

سینیٹ انتخابات: سندھ سے نظرثانی شدہ فہرست جاری، سیف اللہ ابڑو کا نام شامل نہیں

نظرثانی شدہ فہرست الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پرفیصلےکے بعد جاری کی گئی جس میں 8 امیدواروں کے نام شامل ہیں— فوٹو:فائل 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ میں سینیٹ انتخابات  میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پرنظرثانی شدہ فہرست جاری کردی۔

نظرثانی شدہ فہرست الیکشن ٹریبونل میں اپیلوں پرفیصلےکے بعد جاری کی گئی جس میں 8 امیدواروں کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے 3، 3 جبکہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک لبیک کے ایک ایک امیدوارشامل ہیں۔

فہرست میں پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان اورکریم خواجہ جبکہ تحریک انصاف کے حنید لاکھانی، ثمر علی خان اور حسن بخشی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔

نظرثانی شدہ فہرست میں تحریک لبیک کے یشاء اللہ خان اور ایم کیوایم سے شہاب امام کا نام شامل ہے۔

نظر ثانی شدہ فہرست میں تحریک انصاف کے سیف اللہ ابڑو کا نام شامل نہیں۔ 

خواتین اور جنرل نشستوں پر امیدواروں کی حیثیت پرکوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے سیف اللہ ابڑوپر35 کروڑ میں سینیٹ ٹکٹ خریدنے کا الزام لگایا تھا جس پر سیف اللہ ابڑو نے انہیں 2 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا ہے۔

مزید خبریں :