25 فروری ، 2021
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی اداکارہ ایمن خان اور اور اداکار منیب بٹ شادی کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
اداکار جوڑی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہے اور گاہے بگاہے اپنی ازدواجی زندگی کے خوبصورت لمحات کو اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہے۔
حال ہی میں اداکار جوڑی نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس کی ایک مختصر سی ویڈیو ایمن خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بھی شیئر کی جس میں ایمن کو شوہر منیب بٹ کے گلے لگے دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے بعد توقعات کے برعکس مقبول جوڑی سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا شکار ہوگئی۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے اداکار جوڑی پر بے حیائی عام کرنے کا الزام لگایا اور برہمی کا اظہار کیا۔
اسماء نامی صارف نے تنقید کرتے ہوئے ایمن کو فضول قرار دیا اور کہا کہ دل کرتا ہے انسٹاگرام بند ہوجائے کیونکہ ہم عوام پاگل ہیں جوان کو جھوٹی شہرت دی ہوئی ہے ۔
سیدہ ناہید نامی صارف نے سوال کیا کہ کیوں کرتی ہیں یہ اس طرح کی حرکتیں؟