Time 25 فروری ، 2021
پاکستان

پارلیمانی بورڈ نے مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا: سیف اللہ ابڑو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو کا کہنا ہے کہ انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارٹی کا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ مجھے سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کی سربراہی میں پارلیمانی بورڈ میں ہوا اور  یہ فیصلہ پارٹی کا ہے۔

انہوں نے لیاقت جتوئی سے سوال کیاکہ انہوں نے اپنے ضلع کی تمام 6 سیٹیں اپنے رشتے داروں کو دیں اور کوئی بھی نا جیت سکے، وہ کس منہ سے سینئر اور جونیئر کی بات کررہے ہیں؟

واضح رہےکہ سینیٹ الیکشن کے لیے سیف اللہ ابڑو کو ٹکٹ دیے جانے پر شدید تحفظات سامنے آئے جس پر پی ٹی آئی نے ان سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا جب کہ لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :