28 فروری ، 2021
رہنما مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ یوسف رضا گیلانی بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہو جائیں گے۔
شکرگڑھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں کیا ہوتا ہے سب دیکھ لیں گے۔
شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نےکہا کہ اب تک سینیٹ الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نظر نہیں آیا ہے، اللہ کرے سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا رول ختم ہونےکی بات درست ثابت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں، نظام کی ناکامی ہے کہ احتساب کے نام پر انتقام جاری ہے۔