چکن یوگا جہاں مرغیوں کو بھی ڈائپر پہنایا جاتا ہے

فوٹو: بشکریہ گلف ٹوڈے

فلوریڈا کی ساحلی پٹی پر واقع شہر ٹمپا کو یبور بھی کہا جاتا ہے اور یہاں ہر وقت گلیوں میں مرغیاں چہل قدمی کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یبور شہر جہاں خاص طور پر بکریوں کو یوگا کروایا جاتا ہے اور اس یوگا کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانے کے لیے اس میں کتے، بلیوں اور دیگر جانوروں کو بھی شامل کیا جاتا ہے وہاں اب باقاعدہ طور پر مرغیوں کے لیے بھی یوگا کا اہتمام کیا گیا ہے۔

یبور شہر کے ایک ہوٹل کے ڈائریکٹر لائف اسٹائل کا کہنا ہے جب مرغیوں کا یوگا کے حوالے سے پہلا ایونٹ منعقد کیا گیا تو میں بہت نروس تھا لیکن یہ بہت اچھا ہو گیا، یہ ایک منفرد تجربہ تھا جس سے بیور کو یکجا کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یوگا اور جانوروں کا اشتراک بہت پرسکون ہے کیونکہ اس دوران جانور یوگا کرنے والوں کی کمر پر چل رہے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس یوگا کے دوران مرغیوں نے کچھ کیا تو نہیں لیکن وہ بہت دوستانہ رہیں۔

یوگا کرنے والی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ورزش کے دوران مرغیوں کی آوازوں سے بہت محظوظ ہوئیں، مرغیاں لوگوں کی کمر پر تو نہیں چڑھیں لیکن وہ لوگوں کے درمیان پھرتی رہیں۔

اس یوگا میں شرکت سے قبل اور آخر میں مرغوں اور مرغیوں کو نہلایا جاتا ہے اور انہیں ڈائپر پہنا کر یوگا فلور پر چھوڑا جاتا ہے۔

ایک شہری کا کہنا تھا میں نے کیٹ یوگا، ڈاگ یوگا اور گاٹ یوگا دیکھا ہے تو بیور میں چکن یوگا کیوں نہیں ہو سکتا، یہ بہت اچھی چیز ہے۔

مزید خبریں :