Time 05 مارچ ، 2021
پاکستان

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 180 اراکین کی کھڑے ہوکر وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی

کل قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے سے پہلے وزیرا‏عظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اتحاد کا اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 180 اراکین شریک ہوئے ، وزیراعظم کو حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں 180 اراکین اسمبلی نے شرکت کی اور تمام ارکان نے کھڑے ہوکروزیراعظم کوحمایت کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ میں ذات کی نہیں پاکستان کی جنگ لڑرہا ہوں، یہ سب چیزیں میں نے پہلے سےدیکھی ہوئی ہیں، اللہ نےعزت دی ہے، اداروں کومضبوط بنانا ہے، قوم کو پتا ہےمافیا کا مقابلہ کررہا ہوں، عبدالحفیظ شیخ کی شکست کےبعد اعتماد کا ووٹ لینا لازم ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آزاد رکن علی نواز شاہ شریک نہیں ہوئے، اسلم بھوتانی سمیت تمام اتحادی ارکان پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں شریک ہوئے۔

ارکان اسمبلی نے یقین دہانی کرائی کہ کل وزیراعظم باآسانی اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیں گے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کا کوئی بھی رکن شرکت نہیں کرے گا۔

مزید خبریں :