Time 06 مارچ ، 2021
پاکستان

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے

وزیراعظم عمران خان آج قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، 342 کے ایوان میں کامیابی کیلئے 172 ووٹ درکار  ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے 160 ارکان ہیں ۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو دن سوا 12 بجے طلب کیا گیا ہے اور اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم پر اعتماد کے حوالے سے قرارداد پیش کریں گے۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اس اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے پراسپیکر قومی اسمبلی 5 منٹ تک ایوان میں گھنٹیاں بجا کر ارکان کی حاضری یقینی بنائیں گے ، اس کےبعد ایوان کے تمام دروازے بند کردیےجائیں گے تاکہ کوئی رکن باہرجاسکے نہ کوئی باہرسے اندرآئے ۔

اسپیکر وزیراعظم پراعتماد کی قرارداد پڑھنے کے بعد ارکان سےکہیں گے کہ اس کے حق میں ووٹ ڈالنے کےخواہش مند شمارکنندگان کے پاس ووٹ درج کروادیں۔

شمارکنندگان فہرست میں رکن کےنمبرکےسامنے نشان لگاکراس کانام پکاریں گے۔    ووٹ درج ہونے کےبعد ارکان ہال کی لابیز میں انتظار کریں گے۔ تمام ارکان کاووٹ درج ہونےکےبعد اسپیکر رائے دہی مکمل ہونے کااعلان کریں گے۔

سیکرٹری اسمبلی ووٹوں کی گنتی کرکے نتیجہ اسپیکر کے حوالے کر دیں گے۔ اسپیکر دوبارہ دو منٹ کے لیے گھنٹیاں بجائیں گے تاکہ لابیزمیں موجود ارکان قومی اسمبلی ہال میں واپس آجائیں اورپھر اسپیکر قومی اسمبلی نتیجے کا اعلان کردیں گے۔

وزیراعظم پر اعتماد کی قراردادمنظوریامسترد ہونے کے بارے میں صدر مملکت کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :