وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو خفیہ ایجنسیز سے بریفنگ لینےکا مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ الیکشن کو اچھا قرار دینے پر مجھے صدمہ ہوا ، یہ اچھا الیکشن ہے تو برا کیا ہوگا جب کہ الیکشن کمیشن میرے بیان پر مجھ سے ناراض ہوا تھا، کیا میں الیکشن کمیشن کی آزادی ختم کر رہاتھا؟ 

انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے پتا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے لیے پیسہ جمع کیا جارہاہے، 2 کروڑ سے ریٹ شروع ہوا، الیکشن کمیشن ایجنسیز سےبریفنگ لے ، پتا چلے گا کہ اس الیکشن میں کتنا پیسا چلاہے، ہمارےاراکین کوفون کیےگئے اور ووٹ کےبدلے 2 کروڑ کی پیشکش کی گئی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپٹ ترین آدمی یوسف رضا گیلانی سینیٹ کا الیکشن جیتا، زرداری اس لیےسب پر بھاری ہے کہ رشوت دیتا ہے، دنیا اسے ٹین پرسنٹ مانتی ہے اور  اس پر فلمیں بنی ہوئی ہیں جب کہ  نواز شریف نے باہر بیٹھ کر پیسے کھلانے کی منصوبہ بندی کی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں اکیلا کرپشن ختم نہیں کرسکتا، نیب اور عدلیہ پر میرا اختیار نہیں لیکن  سزائیں دلانے کےلیے ہر ممکن مدد کو تیار ہیں۔ 

مزید خبریں :