واٹس ایپ میں ہر 24 گھنٹے بعد پیغامات غائب کرنے والے فیچر کی آزمائش

فائل:فوٹو

واٹس ایپ کی ہر نئی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کا کہنا ہے کہ فیس بک کی زیر ملکیت میسیجنگ ایپ واٹس ایپ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دینے والے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے۔

حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر  ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ 24 گھنٹوں بعد غائب ہونے کے لیے پیغامات ترتیب دینے کی صلاحیت کے حوالے سے جانچ کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ چند ماہ قبل ایک ایسا فیچر متعارف کروا چکا ہے جو 7 دن میں پیغامات غائب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، اس فیچر کے تحت صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 7 دن میں غائب کیا جا سکتا ہے۔

تاہم اس فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ صارفین الجھن کا شکار ہو گئے تھے۔

چنانچہ واٹس اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم کی جانب سے ٹوئٹ کیا گیا ہے کہ غلط معلومات سے محفوظ رہنے کے لیے واٹس ایپ کچھ مہینوں سے غائب ہونے والے پیغامات کی حمایت کر رہا ہے۔

تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اس حوالے سے ایک نئے اور مختلف فیچر کی آزمائش پر کام کر رہا ہے جو 24 گھنٹوں بعد پیغامات کو غائب کرنے کی اجازت دیگا۔

مزید خبریں :