پاکستان

پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس، وزیراعظم نے پنجاب میں اہم انتظامی تبدیلی کا عندیہ دیدیا

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےدوران اجلاس پنجاب میں انتظامی طورپربڑی تبدیلیوں کاعندیہ دےدیا، وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کےاجلاس سے پہلے وزیراعلٰی پنجاب سےملاقات کی تھی تاہم ، تبدیلیوں کا تعلق وزیراعلیٰ کے عہدے سے نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، وزیراعظم نے پرویز خٹک کو چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے ارکان کی حمایت حاصل کرنےکاٹاسک دےدیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےعہدےکےلیےاتحادیوں کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ کسی بھی اتحادی جماعت کو دینے پر مشاورت کی گئی، اجلاس میں پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔

مزید خبریں :