پاکستان

وزیراعظم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخوا سے لانے پر زور

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخوا سے لانے پر زور دیا جا رہا ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے چناؤ کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ خیبر پختونخوا سے لانے پر زور ہے اور تحریک انصاف کے مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ امیدوار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مرزا آفریدی کے نام پر اتحادیوں سے مشاورت کی ہدایت کر دی ہے جب کہ فیصل جاوید، اعجاز چوہدری اور ولید اقبال بھی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے ایسا امیدوار ہو گا جو اتحادیوں سے بھی ووٹ لے سکے۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں کی مشاورت سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی ہو گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب وفاقی حکومت جیتے گی، سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکمت عملی ترتیب دے رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ابھی ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کا مسئلہ ہے، جلد نام سامنے آ جائے گا، اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ 12 مارچ کو ہونے جا رہا ہے جس میں صادق سنجرانی حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں جب کہ اپوزیشن کی جانب سے یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار ہیں۔

مزید خبریں :