Geo News
Geo News

Time 11 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

پارری گرل دنانیر مبین کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو

دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ انہیں ' کبھی خوشی کبھی غم' میں کرینہ کپور کا کردار 'پو' بہت پسند ہے،فوٹو: اسکرین شاٹ

اپنی ایک ویڈیو سے راتوں رات دنیا بھر میں شہرت پانے والی پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کا کہنا ہے کہ انہیں بالی وڈ ادکارہ کرینہ کپور  نہایت پسند ہیں اور فلم ' کبھی خوشی کبھی غم' میں ان کے کردار'پو' سے وہ بہت متاثر ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں ’پارری ہورہی ہے‘ ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ وہ بچپن سے شاہ رخ خان کی فلمیں شوق سے دیکھتی ہیں اور انہیں  ' کبھی خوشی کبھی غم' میں کرینہ کپور کا کردار 'پو' بہت پسند ہے۔

انٹرویو  کے دوران دنانیر کو ان کی ویڈیو پر  بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے بنائی گئی میمز اور ویڈیوز بھی دکھائی گئیں جس پر انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دنانیر کی 'پارری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہو چکی ہے کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھی پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز بھی اب اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا رہے ہیں۔