دنیا
Time 14 مارچ ، 2021

آئرلینڈ نے بھی برطانوی کورونا ویکسین کا استعمال روک دیا

ناروے میں برطانوی کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کے استعمال کے نتیجے میں خون کی پھٹکیاں بننے (خون جمنے) کے واقعات کے بعد آئرلینڈ نے بھی ویکیسن کا استعمال عارضی طور پر روک دیا۔

اس سے قبل ڈنمارک، آئس لینڈ اور اٹلی بھی ویکسین کا استعمال عارضی طور پر روک چکے ہیں۔

دوسری جانب  برطانیہ ویکیسن کو محفوظ اور مؤثر قرار دے چکا ہے اور عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا ہے کہ ویکسین کااستعمال روکنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

 یورپی میڈیسن ایجنسی نے کہا ہے کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے فائدے اس کے ممکنہ نقصان سے زیادہ ہیں۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کے مطابق ویکسین لگنے کے بعد خون جمنے کے کیسز کی تحقیقات جاری ہیں، یورپی ممالک ویکسین کا استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ خون کی پھٹکیاں بننے کے واقعات 30 لاکھ میں سے 22 افراد میں سامنے آئے تھے۔

مزید خبریں :