سندھ میں کورونا کے حوالے سے نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا

کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر نئی پابندیوں کا اطلاق کردیا گیا۔

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پابندیوں کا اطلاق 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام کاروباری مراکز آج رات سے 10 بجے بند کرنا ہوں گے تاہم میڈیکل اسٹور،کلینکس، اسپتال، پیٹرول پمپس، بیکریاں ،ملک شاپس اور ریسٹورینٹس کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا اور ورک فرام ہوم پرعمل کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ کا نوٹیفکیشن

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ تفریحی پارکس کو شام 6 بجے بند کردیا جائے گا، ریسٹورینٹس کے اندرکھانا کھانےکی اجازت نہیں ہوگی تاہم ریسٹورینٹس سے ہوم ڈلیوری اورکھانا گھرلے جانے کی سہولت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز رات 10 بجے بند کردیے جائیں گے اور کورونا ایس او پیزپر عمل کرتے ہوئے کھلی جگہ پرتقریب میں 300 افراد تک بلائےجاسکتے ہیں جب کہ شادی ہالز میں بوفےکھانا کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ کورونا کیسزبڑھنے پرڈپٹی کمشنرزکسی بھی مخصوص علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاسکتے ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی دو ہفتوں کے لیے بند کردیے گئے ہیں۔


مزید خبریں :