16 مارچ ، 2021
لاہور: وزیر اسکولز ایجوکیشن پنجاب مراد راس نے کہا ہے جن اسکولوں میں امتحانات ہورہے ہیں وہاں 19 مارچ تک شیڈول کے مطابق امتحانات لیے جاسکیں گے۔
ایک بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ایسے پرائیوٹ اسکولز جہاں امتحانات لیے جارہے ہیں وہاں انتظامیہ شیڈول کے مطابق 19 مارچ تک امتحان لے سکتی ہے لیکن 19 مارچ کے بعد اسکولز کھولنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کے بعداسکولز کھولنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واضح رہےکہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔