Time 19 مارچ ، 2021
پاکستان

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 تک پہنچ گئی

فائل فوٹو

اسلام آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.5 ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کےمطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 620 کیسز رپورٹ ہوئے اور شرح 8.5 تک جا پہنچی۔

ڈی ایچ او کا بتانا ہےکہ کورونا کی پہلی لہر میں اسلام آباد میں ایک دن میں 771 کیس رپورٹ ہوئے تھے  اور دوسری لہر میں میں سب سے زیادہ مثبت کیس 571 رپورٹ ہوئے تھے ۔

ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔


مزید خبریں :