Time 19 مارچ ، 2021
انٹرٹینمنٹ

رتیش دیش مکھ کی اہلیہ کے ہاتھوں پٹائی

اسکرین گریب

بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ اور ان کی اہلیہ  اداکارہ جنیلیا دیش مکھ کا شمار بالی وڈ کی مقبول جوڑیوں میں کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جنیلیا دیش مکھ کی جانب سے ایک دلچسپ ویڈیوشیئر کی گئی ہے جس میں انہیں پریتی زنٹا سے اس وقت جلن محسوس کرتے دیکھا جاسکتا ہے جب ان کے شوہر رتیش اداکارہ کا ہاتھ چوم کر استقبال کرتے ہیں۔

 ٹوئٹر پر جنیلیا دیش مکھ نے کچھ عرصہ قبل پریتی اور رتیش کی وائرل ہوئی ایڈیٹ ویڈیو شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں رتیش دیش مکھ کو پریتی زنٹا کا ہاتھ چوم کر ان کا استقبال کرتے ہوئے اور عین اسی لمحے جنیلیا  کو منہ بسورتے دیکھا جاسکتا ہے۔

رتیش کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی مزاحیہ ویڈیو میں شوہر سے مکے بازی کرتے دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد رتیش ایک جگہ پڑے اپنی اہلیہ سے معافی مانگ رہے ہیں۔

جنیلیا کی ویڈیو کو کچھ دیر کے دوران ہی ہزاروں مرتبہ پسند کیا جاچکا ہے۔

خیال رہے کہ پریتی اور رتیش دیش مکھ کی یہ ویڈیو 2019 میں آئیفا ایوارڈ میں بنائی گئی تھی۔

مزید خبریں :