22 مارچ ، 2021
لاہور: پنجاب میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹیں کھولنے کے حوالے سے 6 اضلاع کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کے ترجمان کے مطابق 6 اضلاع میں لاک ڈاؤن آرڈرز میں ترمیم مقامی ضرورت کےپیش نظرکی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی، جہلم، شیخوپورہ، چنیوٹ، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان میں مارکیٹیں اب جمعے اور ہفتے کو بند رہیں گی جب کہ تاجر اتوار کو معمول کے مطابق کاروبار کرسکیں گے تاہم مارکیٹیں شام 6 بجے ہی بند ہوں گی۔
ترجمان کے مطابق صوبے بھرکی مارکیٹوں میں کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمد کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے لہٰذا عوام انتہائی ضرورت کےتحت گھروں سےماسک پہن کرنکلیں۔