Time 22 مارچ ، 2021
پاکستان

چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

سینیٹ چیئرمین کے الیکشن کے خلاف  اسلام آباد ہائی کورٹ  میں پیپلز پارٹی کی درخواست بدھ کو سماعت کے لیے مقرر  ہوگئی۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ بدھ کو درخواست کی سماعت کریں گے ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ یوسف رضا گیلانی کے7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیےگئے ، مسترد ووٹ منظور کرکے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ قراردیا جائے۔

واضح رہےکہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر سید مظفر علی شاہ نے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب قرار دیا تھا۔ 

مزید خبریں :