پنجاب: چینی کا کاروبار کرنے والوں پر سخت پابندیاں عائد

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نےشوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر جاری کردیا جس کے تحت چینی کا کاروبار کرنے والوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک نےنوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے تحت صرف رجسٹرڈ ڈیلر اور ہول سیلر ہی چینی کی خریدو فروخت کر سکیں گے جب کہ شوگر ملوں اور ڈیلروں کے گوداموں کی رجسٹریشن ہو گی۔

مینجمنٹ آرڈر کے مطابق چینی کی قلت ہونے پر کین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ز کو چینی کی فروخت کا مکمل اختیار ہوگا، اسٹاک کم ہو نے کی صورت میں ڈپٹی کمشنرز کو آگاہ کرنا لازم ہو گا ، فیکٹریاں غیر رجسٹرڈ ڈیلر  ،ہول سیلر اور بروکر کو چینی فروخت نہیں کرسکیں گی۔

مزید خبریں :