Geo News
Geo News

Time 28 مارچ ، 2021
پاکستان

چینی کی مبینہ سٹے بازی، جہانگیر ترین کی شوگرملز سمیت دیگر ایف آئی اے میں طلب

چینی مافیا کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)  لاہور  بھی متحرک  ہے اور تمام مبینہ سٹّہ مافیا ارکان 30 مارچ کو طلب کرلیےگئے ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملک عباد، جے ڈی ڈبلیو شوگرگروپ اور اسلم بھلّی شریف اور شمیم کنجوانی گروپ کو 30 مارچ کو طلب کیا گیا  ہے۔

اسی طرح مستنصر گوگی ،رمضان و العربیہ شوگرگروپ اور ملک ماجد جے ڈی ڈبلیو شوگرگروپ کو 31 مارچ ،شیخ عامر وحید چوہدری شوگرگروپ کو یکم اپریل اور اسد بھایا آر وائے کے شوگر گروپ کو2 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ40 افرادکو طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئےہیں،جب کہ ایف بی آر، بینکس اور منی چینجرز سے بھی تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔