Geo News
Geo News

Time 03 اپریل ، 2021
کاروبار

جولائی تا مارچ تجارتی خسارے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد: مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 28 فیصد بڑھ گیا۔

جیونیوز کے مطابق پاکستان کا مارچ میں تجارتی خسارہ 3 ارب 27 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا جب کہ جولائی تا مارچ تجارتی خسارے میں 20 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔

مارچ میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 70 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوا اور مارچ میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 21.83 فیصد بڑھیں۔