Can't connect right now! retry

پاکستان
06 اپریل ، 2021

بلوچستان: اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز کے سپرد

فائل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نےصوبے کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی حاضری چیک کرنے کا ٹاسک ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو دے دیا۔

وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنائیں۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ تمام اساتذہ کی حاضری چیک کرکے رپورٹ ارسال کی جائے ۔

صوبائی حکومت نے یہ مراسلہ ملازمین کے احتجاج میں اساتذہ کی شرکت کے پیش نظر ارسال کیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM