12 اپریل ، 2021
لاہور میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاگیا ہے۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق این سی او سی کو لاہورمیں ایک یا دو ہفتے کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ این سی او سی اوروزیر اعظم کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مارکیٹیں اوربازار پہلے ہی شام 6 بجے بند کیے جارہےہیں۔