Can't connect right now! retry

پاکستان
18 اپریل ، 2021

کراچی: سپر ہائی وے پر ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، 3 افراد جاں بحق

کراچی میں سپرہائی وے پر ٹرک نے موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثےمیں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سپرہائی وے پر بحریہ ٹاؤن کے قریب تربوز سے بھرے ہوئے ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور  زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM