آسکرز 2021 میں شریک افراد کیمرے کے سامنے ماسک ہٹاسکیں گے

فوٹو: فائل

25 اپریل کو فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ آسکرز 2021 کی تقریب ہونے جارہی ہے۔

 آسکر زکا میلہ 25 اپریل کو پہلی بار لاس اینجلس کے یونین اسٹیشن پر ڈولبی تھیٹر ہالی ووڈ میں سجے گا۔

کورونا وائرس کے باعث یہ تقریب محدود کردی گئی ہے اور بڑی تعداد میں نامزد افراد اس میں ورچوئل شرکت کریں گے، امریکی میڈیا کے مطابق تقریب میں 170 افراد موجود ہوں گے۔

وبا سے بچاؤ کے لیے اکیڈمی انتظامیہ کی جانب سے بہت ضوابط بنائےگئے ہیں جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

انتظامیہ کے مطابق 25 اپریل کو براہ راست دکھائی جانے والی اس تقریب میں شرکاء جب کیمرے کے سامنے ہوں گے اس وقت انہیں ماسک نہیں لگانا ہوگا تاہم وہ افراد جن پر کیمرا نہیں  ہوگا انہیں ماسک لگانا لازمی ہوگا جب کہ وقفے کے دوران بھی ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

رواں سال آسکر کا  ریڈ کارپٹ ایونٹ  روایتی ناز نخروں کے بجائے سادگی سے ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق آسکر کی تقریب میں کورونا  سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں گی، شرکاء کے کورونا ٹیسٹ کے لیے بروقت نتائج فراہم کرنے والی کورونا ٹیسٹ کٹس کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

مزید خبریں :