Time 21 اپریل ، 2021
پاکستان

حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، عوام چینی 110 روپے کلو خریدنے پر مجبور

لاہور : حکومتی دعوؤں کے باوجود  بازار میں چینی عام آدمی کو مقررہ نرخوں پر دستیاب نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ سستی چینی کے لیے بازاروں میں رش بڑھ گیا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق لاہور کے بازاروں میں چینی غائب ہو گئی اور  بڑی مشکل سے  آدھا کلو چینی 85 روپے کلو کے حساب سے  مل رہی ہے جب کہ عام اسٹوروں پر چینی 110 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 65 روپے کلو سستی چینی خریدنے کے لیے رمضان بازاروں میں قطاریں بدستور لگی ہوئی ہیں جہاں خریدار کی  انگلی پر نشان لگا کر چینی فروخت کی جارہی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتی عوام کا  شکوہ ہے کہ تذلیل نہ کی جائے اور  دکانوں پرچینی کی دستیابی ممکن بنائی جائے۔

دوسری جانب  ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ دکانوں پر 85 روپے کلو چینی کی دستیابی ممکن بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر عوام کو دستیابی ممکن نہیں ہو سکی ہے  جب کہ ڈیلرز اور شوگر ملز مالکان کے عدم تعاون سے چینی کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ 

مزید خبریں :